" احتیاطی تدابیر پر عمل دیکھ کر خوشی ہوئی تاہم مسجد انتظامیہ یہ کام بھی کرے" صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خط لکھ دیا

" احتیاطی تدابیر پر عمل دیکھ کر خوشی ہوئی تاہم مسجد انتظامیہ یہ کام بھی کرے" ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی مساجد انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے 20 نکات پر عمل در آمد کیا ہے جسے دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد کی مساجد میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے ہمراہ  حاضری کے بعد امام صاحبان کو خط لکھ دیا جس میں صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ خوشی ہوئی ہے کہ مساجد انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے 20 نکات پر عمل در آمد کیا ہے۔ اپنے خط میں صدر مملکت نے کہا کہ ایک معاملے کی طرف نشاندہی انتہائی ضروری ہے،غالبا 50 سال سے زائد عمر کے لوگ بھی تراویح کی جماعت میں شامل تھے جبکہ علما اور حکومت کے اجماع میں 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے مسجد میں نماز ادا نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔صدر مملکت نے کہا کہ مسجد کمیٹی کو چاہیے ان بزرگوں کو قائل کریں تاکہ ہم اس وبا کو پھیلنے سے روک سکیں۔

خیال رہے کہ نجی ٹی وی سے گفتگو میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے علما کے ساتھ طے پانے والے 20 نکاتی فارمولے کو اجماع امت قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اجماع کی خلاف ورزی گناہ کے زمرے میں آئے گی۔دوسری جانب نے وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ رمضان میں مساجد جانے والوں کو علما سے طے ہوئے 20 نکات پر عمل کرنا ہوگا لیکن اگر خدانخواستہ نکات پر عمل نہ ہوا اور کورونا پھیلا تو مساجد بند کرنا پڑیں گی۔

مزید :

قومی -