شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان انتقال کرگئے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان انتقال کرگئے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان انتقال کرگئے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی اخبار ڈیلی میل  نے ایک چینی حمایت یافتہ صحافی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان انتقال کرگئے۔ دوسری جانب جاپان کی رپورٹس کہتی ہیں کہ شمالی کورین حکمران کی صحت تسلی بخش ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان انتقال کرگئے ہیں، یہ دعویٰ کرنے والوں میں ہانگ کانگ کا ایک سینئر صحافی بھی شامل ہے۔  صحافی شی جیان شنگ ژو کا کہنا ہے کہ انہیں ایک انتہائی قابل اعتماد ذریعے سے پتا چلا ہے کہ کم جونگ ان کا انتقال ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ایک جاپانی میڈیا آؤٹ لیٹ کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان کے دل کی سرجری ہوئی ہے اور  اب وہ رو بصحت ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ چین نے ڈاکٹرز کی ایک خصوصی ٹیم شمالی کوریا روانہ کی ہے جو کم جونگ ان کا طبی معائنہ کرے گی۔

جاپانی میڈیا کاکہنا ہے کہ کم جونگ ان اندرون ملک ایک دورے کے دوران سینے میں تکلیف کے باعث زمین پر گر پڑے تھے۔ ان کے ہمراہ ایک ڈاکٹر نے ان کا سی پی آر کیا اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔