لندن میں بیٹھ کر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایسا کام شروع کر دیا کہ حکومتی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا

لندن میں بیٹھ کر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایسا کام شروع کر دیا کہ حکومتی ...
لندن میں بیٹھ کر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایسا کام شروع کر دیا کہ حکومتی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار تحریک انصاف حکومت پر تنقید اور ان کی کارکردگی پر جواب دینے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق لندن میں قیام پذیر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید اور ان کی کارکردگی پر جواب دینے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،مسلم لیگی رہنما آئے روز سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغامات اور (ن) لیگ، تحریک انصاف کی حکومتوں کی کارکردگی کے موازنے پر مبنی تجزیاتی اعدا دو شمار سامنے لانے میں مصروف ہیں ،اب انہوں  نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈیو جاری کردی جس میں وہ پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کرتی نظر آرہی ہیں اور کہتی ہیں پاکستان میں موجود ہ حکومت نے کوئی مدینہ کی طرز پر ریاست قائم نہیں کی بلکہ یہ عوا م کولوٹنے والی حکومت ہے، ریاست مدینہ میں ایسا نہیں ہوتا تھا۔ خاتون روتے ہوئے کہتی ہیں کہ اس حکومت نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں اور ٹیکسو ں پر ٹیکس لگائے جارہے ہیں، تین سو یونٹ سے زائد بجلی خرچ کرنے والوں کا کنکشن منقطع کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے،جو غلط ہے،یہ حکومت اپنا تعلق ریاست مدینہ سے ہرگز نہ جوڑے۔

ایک اور ٹویٹ میں اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگیوں کی جائزہ رپورٹ پیش آویزاں کی جس میں دونوں حکومتوں کی برابر کے عرصے کی کارکردگی کا موازنہ کیاگیا اور دکھایا گیا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی (ن) لیگ حکومت کی نسبت انتہائی ناقص ہے۔ایک اور ٹویٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے خود کورونا کا شکار ہوئے ڈاکٹر محمد جاوید آج دس دن بیمار رہنے کے بعد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں شہید ہوگئے،تمام ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف جو اس نااہل حکومت کی جانب سےحفاظتی کِٹس کی عدم فراہمی کے باوجود اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ان کو قوم کا سلام۔

مزید :

قومی -برطانیہ -