چالان ادا نہ کرنے والے افراد کے خلاف سیف سٹی حکام نے نئی حکمت عملی تیار کرلی

چالان ادا نہ کرنے والے افراد کے خلاف سیف سٹی حکام نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
چالان ادا نہ کرنے والے افراد کے خلاف سیف سٹی حکام نے نئی حکمت عملی تیار کرلی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سیف سٹی اتھارٹی اورایکسائز حکام نے ای چالانزنادہندگان سے جرمانہ وصول کرنے کےلئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس ادائیگی سمیت دیگرٹرانزیکشن پرعدم ادا شدہ جرمانے وصول کئے جائیں گے۔ قانون میں ترمیم کے بعد عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔سیف سٹیز ای چالانز کی کٹوتی کی مدمیں دو فیصد ایکسائزکو ادا کرے گا۔سیف سٹیز کی جانب سے سمری ترامیم کے لئے بھجوائی جائے گی۔ ایکسایز محکمہ ایف بی آر اور انکم ٹیکس کے مختلف ٹیکسز کی کٹوتی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے دوران وصول کرتا ہے۔دونوں محکموں میں بہتر کوآرڈنیشن سے ای چالاننگ کی وصولی بہتر ہوگی۔

مزید :

قومی -