رمضان میں سفید پوشوں کی ہر ممکن مدد کی جائے،فیصل رفیق

 رمضان میں سفید پوشوں کی ہر ممکن مدد کی جائے،فیصل رفیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر فیصل رفیق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے سحر و افطار کی خوشیوں میں سفید پوش اور کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے والے گھرانوں کی مشکلات کا خاص خیال رکھیں ۔ روزہ احساس اور دوسروں کی مشکل میں مدد کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ بھو خدا وبندے کے درمیان اطاعت اور سر تسلیم خم کرنے کا نام ہے۔

کئی گھرانوں میں سحری و افطاری میں معاشی مشکلات کی وجہ سے تنگی ہوگی ایسے حالات میں جب کرونا وبا نے معاشرے کو اپنے حصار میں جکڑ رکھا ہو تو ایثار اور احساس کے رویوں کی ضرورت اور اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ انسانیت کا احترام اور احساس ہی اسلام اور اسلامی شرعی بنیادی تعلیمات ہیں۔ مفلس و متوسط سفید پوش گھرانوں کی مالی مشکلات میں مدد کرکے رمضان اور روزے کی روح پر حقیقی معنوں میں عمل ممکن ہے۔ کرونا وبا کے حالات میں رمضان المبارک کی عبادات اور دیگر امور میں احتیاط اور سماجی فاصلوں کو خاص طور پر مد نظر رکھیں۔ ہمسایوں رشتہ داروں محلے داروں میں اپنی اطراف اور اردگرد خلق خدا میں آسانیاں بانٹیں اور محبتیں تقسیم کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -