شہری روزے میں چینی کیلئے  مارے مارے پھر رہے ہیں،سجاد نذیر

شہری روزے میں چینی کیلئے  مارے مارے پھر رہے ہیں،سجاد نذیر

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے رہنما چودھری سجاد نذیر نے رمضان بازاروں میں چینی کے خریداروں کی لمبی قطاریں ختم نہ ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت کے ناقص انتظامات کی وجہ سے لوگ روزے کی حالت میں سستی چینی کی خریداری کے لئے زلیل ہو رہے ہیں حکومت نے صرف 15 روپے کے پیچھے لوگوں کو بھکاری بنانے کی کوشش کی ہے۔

 یہی اگر حالات کو بہتر کر لیا جاتا تو آج عوام کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے چینی کی خریداری کے لیے لائنیں نہیں لگنی چاہیے بلکہ ایک ایسا نظام حکومت کو متعارف کروانا چاہئے کہ یہ سستی چینی عوام الناس کو ان کے گلی محلوں میں ہی میسر آ جائے اور ان کو چینے کے حصول کے لئے یوں زلیل نہ ہونا پڑے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی تقاریروں میں یہ بات تو کرتے ہیں کہ حکومت کا کام ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے مگر عوام کو ریلیف دینے سے ان کو کس نے روک رکھا ہے اس بارے میں وہ کچھ نہیں بتا تے ہیں انہیں کوئی بتائے کہ وہ وزیر اعظم ہیں اور عوام کی مافیا سے جان بھی انہوں نے چھڑانی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -