امت مسلمہ مغربی میڈیا کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنائے:ڈاکٹر ذاکر نائیک

امت مسلمہ مغربی میڈیا کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنائے:ڈاکٹر ...

  

  لاہور (سٹی رپورٹر)  معروف اسلامی ا سکالر ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک نے عالم اسلام پر زوردیا ہے کہ وہ مغربی میڈیا کی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے۔ طاغوتی طاقتیں مل کر عالم اسلام کے خلاف میڈیا کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ناموس رسالتؐ پر حملوں کا مقابلہ بھی ہم موثر میڈیا کے ذریعے کرسکتے ہیں اس امر کا اظہار انہوں نے ملائشیا سے ویڈیو لنک سے  مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام مرکز 106 راوی روڈ میں میڈیا ورکشاپ  سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کی صدارت سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت سی جنگیں میڈیا کی قوت پر جیتی جا رہی ہیں، مغربی اور صہیونی میڈیا ایک خاص سمت میں کام کرتے ہوئے عالم اسلام کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اس جنگ میں کامیابی کا اسی وقت امکان ہو سکتا ہے جب مسلم امہ میں میڈیا کی یک جہت پالیسی بنائے جائے گی۔سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ اس وقت بڑا مسئلہ مسلم تہذیب اور اسکی اقدار کی حفاظت ہے۔ نظریاتی وفکری یلغار عسکری اور حربی یلغار سے زیادہ خطرناک ہے، طاغوتی طاقتوں کی فکری اور نظریاتی جنگ کے مقاصد انتہائی ناپاک ہیں۔لندن سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ اسلام ہمیں تعلیم دے رہا ہے کہ ہم اپنی خواہشات کے خول سے باہر نکل کر شیطانی آلہ کاروں کی سازشوں کو ناکام بنائیں اور اپنے وجود کو اسلام کے اصولوں کے مطابق ڈھالیں، اس کے لیے میڈیا کو ہتھیار بنانا ہو گا۔ریاض سے ویڈیو لنک کے ذریعے مولانا عبدالمالک مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام ٹی وی کی نشریات سے پوری دنیا میں قرآن وحدیث کی دعوت عام ہو رہی ہے۔یہ بلا شبہ عظیم کارنامہ ہے۔چوہدری کا شف نواز رندھاوا نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور یہاں احیائے اسلام کی تحریک کے لیے دینی قوتوں کو متحد ہو نا ہو گا۔۔ڈاکٹر محمد حمادلکھوی نے کہا کہ قر آن وسنت کی دعوت کا تقاضا ہے کہ اسے جدید ہتھیاروں سے عام کیا جائے اس مقصد کے لیے پیغام ٹی وی قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ تقریب سے قاری صہیب احمد میر محمدی  نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں رانا محمد شفیق خاں پسروری، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، مولانا عبدالباسط شیخوپوری، حافظ محمد یونس آزاد،حاجی فاروق انصاری، حافظ فیصل افضل شیخ،سلمان اعظم، حافظ ندیم احمد،حافظ بابر فاروق رحیمی نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -