ملک بھر میں غربت اور افلاس کے ڈیرے ہیں،عنصر جاوید

ملک بھر میں غربت اور افلاس کے ڈیرے ہیں،عنصر جاوید

  

 لاہور(پ ر)پیدائشی طور جنس واضح نہ ہونے اور ہونٹ، تالو کٹے ہوئے بچوں کیلئے کام کرنے والے ادارے برتھ ڈیفیکٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین نام ور سائیکالوجسٹ عنصر جاوید خان نے کہا ہے کہ ملک میں غربت و افلاس کے ڈیرے ہیں، لوگوں کو روزگار میسر نہیں، مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نہوں نے کہا کہ دین اسلام کا بنیادی مقصد ہی انسانیت کی فلاح و بہبود ہے،دْکھی لوگوں سے محبت کرنا اور ان کی بروقت مدد کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے جبکہ نفسا نفسی کے اس دور میں غریبوں اور یتیموں کی بے لوث خدمت کرنے اور انہیں معاشی طور پر اپنے پا?ں پر کھڑا کرنے کے مشن پر گامزن لوگ ہمارے معاشرے کے اصل ہیرو ہیں اگر ہم سب میں یہ جذبہ پیدا ہو جائے تو معاشرے سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی ناہمواریوں کا خاتمہ دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت سے ہی ممکن ہے کیونکہ دین اسلام کی روشن تعلیمات امن، محبت،صبر،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -