کورونا کے باعث غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے،حنا تقوی
لاہور(نمائندہ خصوصی) کرونا وائرس اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے کردیے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل حناء تقوی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضرورت مند خاندانوں میں راشن کی تقسیم سلسلہ جاری ہے جس میں بیدیاں روڈ یونٹ کے مخیر حضرات کا خصوصی تعاون شامل ہے۔ مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے موقع پر حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے کہا کہ کرونا وائرس اور کمرتوڑ مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش خاندانوں کا زندگی گزارنا مشکل ترین ہوتا جارہا ہے ۔اس کٹھن وقت مخیر حضرات آگے بڑھیں اور حتی الامکان کوشش کریں کہ اس کار خیر میں حصہ لیں اور ضرورتمند و مساکین کی دل کھول کر امداد کریں اور رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔