مسلمان توہین رسالتؐ ہرگز برداشت نہیں کر سکتے،ذکراللہ مجاہد

مسلمان توہین رسالتؐ ہرگز برداشت نہیں کر سکتے،ذکراللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مسلمان تمام آلام و مصائب برداشت کرسکتے ہیں لیکن حضور نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔مسلمان ناموس رسالتؐ پر جان قربان کرنا اعزاز سمجھتے ہیں۔ فرانس میں حکومتی سطح پر نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کھلی دہشتگردی ہے۔پوری قوم اسلام دشمن ہر فیصلے کی مذمت  اور ہر محاذ پر اس کے خلاف جدوجہد کریگی۔  ان خیالا ت کا اظہار ا نہوں نے  جامع مسجد حنیفہ غوثیہ گلگشت کالونی گلشن راوی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ   سلمانوں کے دل سے آقادوجہاں ﷺ کی محبت کو کبھی بھی نہیں نکال سکتے یہ امت جیسی کیسی بھی ہے گناہ گار سہی لیکن ناموس رسالت ؐ پر اپنی جان قر بان کر نے سے کبھی دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کا نام لینے والے حکمرانوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ کائنات میں تمام معیشتوں کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔ چند ڈالروں اور مغربی فرعونوں کی ناراضگی کو ناموس رسالت ﷺ   پر ترجیح دینا اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ جبکہ کورونا وبا کی صورتحال میں قوم پہلے سے آزماش کی گھڑی سے گزار رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران قرآن و سنت کے نظام پر عمل پیرا ہوجائیں تو ملک و قوم  ترقی اور خوشحالی کی راستہ پر آجائیں۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -