رمضان بازاروں میں سب کچھ سستا مل رہا ہے،حسین جہانیاں 

رمضان بازاروں میں سب کچھ سستا مل رہا ہے،حسین جہانیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ ماڈل رمضان بازاروں میں چینی، آٹا، دالیں، سبزیاں سستے داموں فروخت کر کے تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے عوام کو اشیا مقرر قیمتوں پر ملیں اس لیے خود رمضان بازاروں کے دورے کر رہا ہوں اور خود عوام سے رابطے میں ہوں صوبائی وزیر نے کہا ماڈل رمضان بازاروں کا عملہ رمضان بازاروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں صوبائی وزیر نے کہا ہمیں کرونا ایس او پیز پر مکلمل عمل درآمد کرنا ہے تاکہ اس وبا سے بچا جا سکے صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہماری سیاست اصولوں اور خدمت کی سیاست ہے اور اپوزیشن جماعتیں کرپشن، منافقت اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اصولوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور 2023 میں بھی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ہونگے