جماعت اسلامی کے عبدالعزیز عابد نے الخدمت دسترخواں کا دورہ کیا

جماعت اسلامی کے عبدالعزیز عابد نے الخدمت دسترخواں کا دورہ کیا

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبد العزیز عابد نے الخدمت دسترخوان ملتان روڈ کا دورہ کیا اوردسترخوان کے انتظام و انصرام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر دسترخوان پر آنیوالے افراد میں افطارو کھانا تقسیم کرتے ہوئے کہا کہرمضان المبارک نیکیوں اور برکتوں کو سمیٹنے کا مہینہ ہے۔  الخدمت دسترخوان سے چھ سو سے زائد افراد روانہ کی بنیاد پر مستفید ہو رہے ہیں۔ نیکیوں کے موسم بہار میں مخیر حضرات سے خصوصی تعاون کی درخواست ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی ماہ رمضان میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کررہی ہے۔ اہل ثروت سے اس فوڈ پراجیکٹ میں شرکت کی درخواست کرتے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ  مستحق خاندانوں تک راشن پہنچایا جائے۔ جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں عوام کی خدمت کی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -