پیرامیڈکس کا ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

پیرامیڈکس کا ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

  

 لاہور(خبرنگار)پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف اور رسک الاؤنس نہ ملنے پر عیدالفطر کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر تنویر احمد بھٹی اور ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے سروسز ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے کورونا سے فرنٹ پر لڑنے والے پیرا میڈکس سولجر کو ماہانہ رسک الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا اور بار بار وعدوں، دعوؤں کے کورونا کی تیسری لہر آ گئی مگر تاحال پیرا میڈکس سولجرز کو رسک الاؤنس نہیں دیا گیا انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں فری اور سستا علاج معالجہ چھین والے ایکٹ ایم ٹی آئی کے نفاذ کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔اگر حکومت نے عیدالفطر سے قبل ہمارے مطالبات پورے نہ کئے تو عید کے فوری بعد احتجاجی تحریک شروع کر دی گے جو مطالبات کے حل تک احتجاجی جاری رہے گی۔ اس موقع پر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے دیگر ارکان رانا پر ژویز، رحمت سندھو، تنویر بٹ، شاہد یونس، باگر گل، حافظ سجاد، خالد اعمانیول، حامد کھوکھر، چودھری وسیم، وحید گجر، بشیر چغتائی، چودھری اشفاق، رانا عرفان، رشید مغل، لیاقت مغل، عمر خان، وقار عباس و دیگر موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -