لاک ڈاؤن نے بزنس کمیونٹی کی کمر توڑ کر رکھ دی،وقار احمد میاں 

        لاک ڈاؤن نے بزنس کمیونٹی کی کمر توڑ کر رکھ دی،وقار احمد میاں 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران آٹو مارکیٹ بادامی باغ وقار احمد میاں (ستارہ امتیاز)نے کہا ہے کہ گزشتہ برس سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن نے ایک سال میں بزنس کمیونٹی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ پابندیوں بندشوں مشکلات اور رکاوٹوں سے لڑتے تاجروں کی ہمت اور طاقت اب جواب دے چکی ہے۔ مہنگائی کی بڑھتی لہر کاروبار کی مسدود ہوتی سرگرمیوں نے بزنس سیکٹر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔ چھوٹے تاجروں کے کام ختم ہورہے ہیں سمال ٹریڈنگ اور ٹریڈر کاروبار بند کرنے پر مجبور ہے۔ حکومت لاک ڈاؤن کے حوالے سے فیصلوں میں تاجر برادری کی مشکلات اور مسائل پر بھی نظر رکھے۔ بزنس کمیونٹی اب لاک ڈاون برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہے۔ تاجروں کو سحری تک کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ پابندیوں میں جکڑ کر وبا سے بچاو کے ساتھ ملکی معیشت کا جنازہ بھی نکل جائے گا۔ حکومت بزنس سیکٹر اور بزنس کمیونٹی کی مشکلات کا تدارک اور ازالہ کرے تاجروں کو سحری تک کاروبار کرنے کی اجازت دے اور پابندیاں بندشیں ہٹائی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -