بھرپور محنت سے گلوکاری کے میدان میں شہرت حاصل کی، عارف بٹ
لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کے نامور گلوکار عارف بٹ نے کہا کہ بھرپور محنت سے گلوکاری کے میدان میں شہرت حاصل کی مستقبل میں بھی شائقین کے دل جیتنا میرا مقصد ہے کئی پراجیکٹس کی تیاری میں مصروف ہوں۔ عارف بٹ نے کہا کہ کورونا کے باعث مشکل حالات کے باوجود ہمیں ایس او پیزپر مکمل طور پر عمل کرنے کی ضرورت ہے امید ہے جلد ہی مشکل وقت گزر جائے گا رمضان المبارک میں ہمیں بھرپور عبادت کیساتھ گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔