سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں 

سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ریاض(آئی این پی)سعودی حکومت نے پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں،کورونا کے مریضوں میں ا ضا فے کے باعث سعودی حکومت نے پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا اور فلپائن کیلئے سفری پابندی عائد کی ہیں،سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یورپی ملکوں سے بھی پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سعودی شہریوں کو وطن واپسی کیلئے 72گھنٹوں کی مہلت ہوگی اور اقامہ ہولڈرز بھی 72 گھنٹوں کے دوران واپس سعودی عرب جاسکتے ہیں تاہم کارگو پروازیں اور صحت کے شعبے سے وا بستہ افراد پابندی سے مستثنیٰ ہونگے،سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سفری پابندی کا فیصلہ کورونا وائرس کے کیسز میں پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔
سعودی عرب پابندی

مزید :

صفحہ اول -