دہشتگردی، نفرت انگیز موادپرمبنی 19727 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

دہشتگردی، نفرت انگیز موادپرمبنی 19727 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 19 ہزار 727 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے ہیں۔نیکٹا کے مطابق یہ تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کی جانب سے بند کیئے گئے ہیں۔نیکٹاکے مطابق ان بلاک کیئے گئے اکاؤنٹس میں سے 9 ہزار 633 پیجز مذہبی منافرت پھیلا رہے تھے۔نیکٹا کے مطابق 10 ہزار 94 سوشل میڈیا اکاؤنٹس دہشت گردی کو فروغ دے رہے تھے۔نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق مواد پھیلانے والی 5 ویب سائٹس بھی بلاک کی گئی ہیں۔نیکٹا کا مزید کہنا ہے کہ سماجی رابطے کے اداروں نے یہ اکاؤنٹس پی ٹی اے کی درخواست پر بند کیئے ہیں۔نیکٹا نے کہا کہ پاکستان نے 2020 ء میں 24 ہزار 38 شکایات سماجی رابطے کے اداروں کو درج کرائی تھیں۔

اکاؤنٹس بند

مزید :

صفحہ اول -