سلامتی کونسل کی کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، پاکستان سے اظہار یکجہتی

  سلامتی کونسل کی کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، پاکستان سے اظہار ...

  

 نیویارک،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سلامتی کونسل کے ممبران نے کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، متاثرہ افراد کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے گہری ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے  زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا  کی اور کہاہے کہ   دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہروں میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے سب سے سنگین خطرہ ہے، دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مرتکبین، منتظمین، مالی اعانت کاروں اور کفیلوں کو ذمہ دار ٹھہرانے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت  ہے،تمام ریاستوں  کو  دہشت گردی کی کارروائیوں سے ہر طرح سے لڑائی لڑنا ہوگی۔ ہفتہ کو جاری ایک مشترکہ  اعلامئے کے مطابق  سلامتی کونسل کے ممبران نے   21 اپریل 2021 کو پاکستان کے شہر کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔   سلامتی کونسل کے ممبران نے متاثرہ افراد کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ 

سلامتی کونسل

مزید :

صفحہ اول -