اقوام عالم ماحولیاتی وارمنگ کم کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرے، جوبائیڈن

  اقوام عالم ماحولیاتی وارمنگ کم کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرے، جوبائیڈن

  

واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر ماحولیاتی وارمنگ کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کریں۔ امریکی صدر کی میزبانی میں کلائمٹ سمٹ کے دوسرے اور آخری دن انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جنہوں نے مل کر ایک صاف ستھری توانائی میں سرمایہ کاری کی وہ اپنے شہریوں کے لیے اس کا ثمر پائیں گے۔جوبائیڈن نے کہا کہ جو وعدے ہم نے کیے وہ ضرور پورے ہوں گے۔انہوں نے روسی صدر کی جانب سے دنیا میں جدید کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ختم کرنے کے تعاون کے مطالبے پر مسرت کا اظہار کیا۔جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا، روس سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی پر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔ہے اور امریکا روس اور دیگر ممالک کے ساتھ اس ٹیکنالوجی پر کام کرنے کے منتظر ہے۔ 

 جوبائیڈن

مزید :

صفحہ آخر -