بچوں کو صحت مند مستقبل دینا ریاست کیساتھ والدین کی بھی ذمہ داری: یاسمین راشد 

بچوں کو صحت مند مستقبل دینا ریاست کیساتھ والدین کی بھی ذمہ داری: یاسمین راشد 

  

 لاہور(خبر نگار)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ 24تا31اپریل تک حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے امیونائزیشن ویک کے طورپرمنایاجاتاہے۔حفاظتی ٹیکے معصوم بچوں کو 11مہلک بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ حکومت پنجاب اپنے وسائل بروئے کارلاتے ہوئے 2سال تک کے معصوم بچوں کو مفت حفاظتی ٹیکے لگارہی ہے۔حفاظتی ٹیکے بچوں میں پولیو، خسرہ، تشنج، ٹائیفائیڈ ودیگربیماریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قوت مدافعت پیداکرتے ہیں۔بچوں کو صحت مندمستقبل دینا ریاست کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی بنیادی ذمہ داری ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ والدین سے بچوں کاحفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔حکومت پنجاب یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے معصوم بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔صحت مندبچے صحت مند مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں۔صحت مندمعاشرہ کی بنیادرکھ کرصحت مندمستقبل حاصل کیاجاسکتاہے۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -