پاکستان عمران خان کی قیادت میں ایشیا کا ٹائیگر بنے گا، یاسین گھمن

پاکستان عمران خان کی قیادت میں ایشیا کا ٹائیگر بنے گا، یاسین گھمن

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے،ہمیں تحریک انصاف کا دست و بازو بننا ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین گھمن نے کہا سابق حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت کی بہترین پالیسیوں سے زرمبادلہ کے ذخائر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، دیار غیر میں مقیم پاکستانی بھی اپنے وطن پیسے بلا خوف و خطر بھیج رہے ہیں جس کی وجہ سے روپے کی قیمت مستحکم،ڈالر کی قیمت نیچے آ رہی ہے۔یاسین گھمن نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی عمران خان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بنے گا۔

یاسین گھمن

مزید :

صفحہ آخر -