بھارت نئی دہلی میں دنیا کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ تعمیر کر یگا

بھارت نئی دہلی میں دنیا کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ تعمیر کر یگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نئی دہلی(این این آئی) غربت اور کورونا کی بدترین صورتحال کے باوجود بھارت بڑا ایٹمی پلانٹ بنائے گا غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی توانائی گروپ ای ڈی ایف نے بتایا کہ نئی دہلی میں دنیا کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کی تعمیر کی راہ میں حائل اہم رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں فرانسیسی کمپنی کے مطابق اس نے مغربی بھارت کے شہر جیتاپور میں تیسری جنریشن کے ری ایکٹرز کی تعمیر کیلئے ساز و سامان اور مطالعاتی مواد فراہم کرنے کی پیشکش کر دی اس مجوزہ منصوبے کی تکمیل کے بعد وہاں دس گیگا واٹ بجلی پیدا ہو سکے گی جس سے ستر ملین گھرانوں کی توانائی کی ضروریات پوری ہونگی اب تک مقامی سطح پر مزاحمت کی وجہ سے یہ منصوبہ بے یقینی کا شکار تھا۔ ای ڈی ایف کے مطابق کاغذی کارروائی آئندہ کچھ دنوں میں متوقع ہے۔
جوہر ی پلانٹ

مزید :

صفحہ آخر -