پاکستان میں دستیاب آکسیجن کا 90فیصد استعمال کیا جا رہا ہے:فواد چودھری

پاکستان میں دستیاب آکسیجن کا 90فیصد استعمال کیا جا رہا ہے:فواد چودھری

  

 کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے پاکستان میں دستیاب آکسیجن کا 90 فیصد استعمال کیا جا رہا ہے، کراچی میں کوروناکی شرح کم ہونے کی وجہ سے سپلائی بہترجبکہ بڑے شہروں کے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیاہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے نیوز کا نفرنس کرتے ہوئے کہا کراچی میں بے احتیاطی ہوئی تو پورے ملک پر اثرات ہو نگے، تمام شہروں میں آئی سی یوز مکمل طور پر بھر چکے، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایس او پیز پر 21 فیصد عملدرآمد ہو رہا ہے، ہماری 79 فیصد آبادی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر رہی، شام کے وقت کھانے پینے کے میلے ٹھیلے لگ جاتے ہیں۔ بھارت میں آکسیجن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور صورتحال خراب ہے، مشکل وقت میں پا کستان کے عوام بھارت کیساتھ ہیں، پاکستان میں دستیاب آکسیجن 90 فیصد استعمال ہو رہی ہے، بھارت میں کیسز کی شرح 17، پاکستان میں 11 فیصد ہے، ہمارے اپنے حالات بھی اطمینان بخش نہیں، ڈلیوری کمپنیز کیلئے حکومت خصوصی مراعات کا اعلان کر رہی ہے، لوگ خریداری کیلئے ڈلیوری سروسز سے استفادہ کریں۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کالعدم جما عت کے معاملے کو سلجھانے سے سیاسی استحکام آیا، اپوزیشن جماعتیں کالعدم جماعت کے معاملے پر سیاست نہ کریں۔

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -