شہزادہ ولیم اور کیٹ کی پسندیدہ کار نیلامی کیلئے تیار

شہزادہ ولیم اور کیٹ کی پسندیدہ کار نیلامی کیلئے تیار

  

لندن (این این آئی)شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی پسندیدہ کار کو اگلے ماہ آکسفورڈشائر میں نیلام کردیا جائے گا غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قیمتی اور مہنگی کار  پہلے ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کے استعمال میں تھی کیٹ اور ولیم نے یہ گاڑی 2013 میں استعمال کی تھی توقع کی جارہی ہے کہ یہ گاڑی تقریبا 50 ہزار ڈالر میں 22 مئی کو آکسفورڈ شائر میں نیلام کردی جائیگی لینڈ روور کے وی آئی پی ڈیپارٹمنٹ نے یہ گاڑی شاہی جوڑے کے ذاتی استعمال کیلئے شاہی گھرانے کو 2013 میں فراہم کی تھی اس گاڑی کو جولائی 2020 میں ایک نجی مالک کو فروخت کیا گیا تھا اور توقع کی جارہی ہے کہ اب اسکی نیلامی سے 42 ہزار سے56 ہزار ڈالر ملیں گے اس شاہی گاڑی نے آٹھ سالوں میں 39 ہزار میل سے بھی کم فاصلہ طے کیا اور بتایا جاہا ہے کہ یہ کار بہترین حالت میں ہے۔

نیلامی 

مزید :

صفحہ آخر -