چین سے ویکسین کی 5لاکھ ڈوز پر مشتمل ایک اور کھیپ پہنچ گئی

چین سے ویکسین کی 5لاکھ ڈوز پر مشتمل ایک اور کھیپ پہنچ گئی

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چین سے ایک اور خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی کھیپ لیکر پاکستان پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے خصو صی طیارے کے ذریعے ایک اور کورونا ویکسین کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، خصوصی طیارہ ویکسین لیکر نور خان ایئر بیس پہنچا، خصوصی طیارہ سا ئینو فارم کی پانچ لاکھ ڈوز لیکر آیا۔دوسری طرف ایک ہی روز پی آئی اے 3 خصو صی پروازیں کووڈ 19ویکسین لینے چین کے دارالحکومت پہنچ گئیں، جن میں ویکسین کی لوڈنگ کا کام شروع کر دیا گیا جبکہ تین بوئنگ 777طیارے دس لاکھ ویکسین لے کر آج بروز اتوار واپس پہنچیں گے۔سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا ہے ملک میں کورونا کے بحران پر قابو پانے کیلئے ویکسین کی درآمد تیز کردی گئی ہے۔ ممکنہ تیسری اور مہلک ترین لہر سے نمٹنے کیلئے تمام حکومتی اداروں نے کام تیز کردیا، ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی آئی ہے۔ مہلک وبا ء عالمی بحران ہے، اس سے بچاو کیلئے مل کر اقدامات کرنے ہونگے، اپنا قومی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 ویکسین کھیپ

مزید :

صفحہ اول -