جہانگیر ترین پی ٹی آئی خاندان کا حصہ،ناراضگیاں ہوتی رہتی ہیں:فردوس عاشق
گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ، نیوز ایجنسیاں) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی خاندان کا حصہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان نہ کسی سے نا انصافی ہونے دیں گے نہ حکومتی چھتری سے کسی کو ریلیف لینے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے خاندان کا حصہ ہیں، خاندان میں ناراضگیاں ہوتی رہتی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی سیاست وینٹی لیٹر پر ہے شین لیگ جیل سے باہر آ گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دورہ گوجرانوالہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی سب سے بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر 364رمضان بازار صوبہ کے ہر شہر میں لگائے گئے ہیں جہاں شہریوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاء سستے داموں فراہم ہو رہی ہیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں گوجرانوالہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہوتا رہاہے لیکن گوجرانوالہ کی یکساں اور بلاامتیاز ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔گوجرانوالہ رمضان بازاروں کے دورے کا مقصد اشیاء کے معیار کی پڑتال کرنا ہے -گوجرانوالہ کی انتظامیہ ٹیم ورک کے ساتھ کام کرکے ناجائز منافع خوروں کی کمر توڑنے کیلئے کوشاں ہے- ڈی سی اور ڈی پی او سبزی اور منڈیوں میں علی الصبح خود قیمتیں مقرر کروارہے ہیں ہم مڈل مین کے کردار کو ختم کرکے آٹو میشن پر لے جارہے ہیں آٹو میشن کے ذریعے شفافیت, ڈیمانڈ اور سپلائی کو یقینی بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دل میں عوام کا درد ہے اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی نظر آئی ہے- مرغی چور مافیا کو سی پی او اور کمشنر نے بے نقاب کیا ہے، ماضی میں ذاتی مفادات کے لیے پولٹری اور چینی کی قیمتیں واٹس ایپ پر مقرر ہوتی رہیں عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایکس ملز ریٹ مقرر کروایا80روپے ایکس ملز اور عوام کو 85روپے فی کلوگرام کے حساب سے فراہمی چینی دستیاب ہے- انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان کی نظر میں کوئی قانون سے بالا نہیں.ماضی میں یہ علاقہ زراعت کے حوالے سے مالا مال رہا.یہاں انتظامیہ مافیا کا حصہ بنتی تھی گرین بیلٹس پر قبضہ کئے جاتے رہے لیکن انتظامیہ نے شتر مرغ کے طرح اپنا سر زمین میں چھپائے رکھا-جہاں سہولت/رمضان بازاروں اور چینی کے اسٹالوں پر چینی نہ ملنے کا پروپیگنڈا کیا جاتا تھا- انہوں نے کہا کہ انصاف موبائل شاپس کے ذریعے نوجوانوں کو یہ سہولت دے رہے ہیں ریڑھی یا تھری ویلر کے ذریعے دور دراز عوام کو سہولت بہم پہنچائیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے افواج پاکستان سے تعاون لیاگیا، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروائیں گے،کورونا کو عوام کے تعاون سے شکست دینی ہے، کورونا سے نمٹنے کیلئے احتیاط کے علاوہ کوئی حل موجود نہیں ہم نے سماحی فاصلوں کو اپنا کر اس سے بچنا ہے -انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے گوجرانوالہ کو خوبصورت بنانے کیلئے کوشاں ہے گوجرانوالہ میں پی ایچ اے نے بہت اچھا کام کیا ہے-
فردوس عاشق