ملک میں کورونا کی تیسری لہر ایئر پورٹس پر نگرانی نہ ہونے سے آئی:بلاول بھٹو زرداری

ملک میں کورونا کی تیسری لہر ایئر پورٹس پر نگرانی نہ ہونے سے آئی:بلاول بھٹو ...

  

 کراچی(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر ایئر پورٹس پر نگرانی نہ ہونے سے آئی، عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اگر بروقت لاک ڈاؤن کرلیا جاتا تو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بآسانی روکا جاسکتا تھا، پنجاب، پختونخوا میں حکومتی نااہلی کے باعث وبا ء بے قابو ہوگئی، دیگر صوبوں کو سندھ حکومت کی طرز پر وباء سے بچاؤ کے اقدامات کرنا ہوں گے۔بلاول بھٹونے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے ورثاء سے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی تیسری لہر کے پھیلاؤ کے کڑے وقت میں ہیلتھ ورکرز کیساتھ کھڑی ہے، عمران خان کو سمجھنا ہوگا کورونا کو قابو کئے بغیر معاشی سرگرمیوں میں تیزی ممکن نہیں، حکومت چاہتی تو بڑے پیمانے پر ویکسین خرید سکتی تھی مگر صرف امداد پر اکتفا کیا، محدود وسائل کے باوجود سندھ حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -