صوبہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ  پولیس متعارف کرانے کا فیصلہ

صوبہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ  پولیس متعارف کرانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ پولیس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکہ، جاپان، فرانس، جرمنی اٹلی اور سری لنکا کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا دوسراملک بن جائیگا جہاں ٹرانسپور ٹ پولیس فرائض سر انجام دے گی۔پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان میں ٹرانسپورٹ پولیس متعارف کرائی جائیگی۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ پولیس کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب نے منظوری دی ہے جس کے تحت ایک سواہلکار ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں بھرتی کیے جائیں گے۔آر ٹی اے راولپنڈی کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پولیس کے سربراہ ہون گے جبکہ دیگر اہلکار اپنے اپنے فرائض سر انجام دیں گے، ٹرانسپورٹ پولیس راولپنڈی سے اسلام آباد،کہوٹہ سے راولپنڈی، مری سے راولپنڈی، گوجر خان سے راولپنڈی، ٹیکسلا سے راولپنڈی، آزادکشمیر سے راولپنڈی اور ملک کے دیگر شہروں سے آنیوالی ٹرانسپورٹ اور راولپنڈی کے اندرونی علاقوں میں چلنے والے پبلک ٹرانسپورٹ کو مانیٹر اور شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کرینگے۔
پنجاب ٹرانسپورٹ پولیس

مزید :

صفحہ اول -