بلوچستان حکومت نجی آکسیجن پروڈیوسر کمپنی کی اڑھائی کروڑ کی مقروض 

بلوچستان حکومت نجی آکسیجن پروڈیوسر کمپنی کی اڑھائی کروڑ کی مقروض 

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت نجی آکسیجن پروڈیوسرکمپنی کی اڑھائی کروڑ کی مقروض نکلی، کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے 8 ماہ سے حکو مت نے ادائیگی نہیں کی، اگر ادائیگی نہیں کی تو آکسیجن کی فراہمی مشکل ہو جائیگی۔کوئٹہ میں موجود ایک نجی آکسیجن پروڈیوسرکمپنی جو شہر کے سر کا ری ہسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرتی ہے، حکومت بلوچستان اس نجی کمپنی کی اڑھائی کروڑ کی مقروض ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے 8 ماہ سے ادا ئیگی نہیں کی جا رہی ایسا ہی رہا تو آکسیجن فراہم کرنا مشکل ہو جائیگا، سول ہسپتال میں آکسیجن سلنڈر کی یومیہ ضروت 50 سے بڑھ کر 100، فاطمہ جناح میں آکسیجن سلنڈر کی ضروت 40 سے بڑھ کرڈھائی سو سے تین سو ہوگئی ہے۔ شہر کے 15 نجی ہسپتالوں میں بھی یومیہ دس سلنڈ رسے بڑھ کر 60 سے 70 آکسیجن فراہم کئے جارہے ہیں۔کمپنی حکام کہتے ہیں ائیر پورٹ روڈ پر نجی آکسیجن گیس کمپنی یونٹ کو بجلی کی طو یل لوڈشیڈنگ کے باعث بھی مشکلات کا سامنا ہے روزانہ کی آکسیجن سلنڈر کی پیداوار میں 30 فیصد نقصان ہو رہا ہے، جسکی وجہ سے ضر و ر ت کو پورا کرنے کیلئے دیگر شہروں سے آکسیجن منگوانی پڑتی ہے۔

بلوچستان حکومت مقروض

مزید :

صفحہ آخر -