شام، ایرانی آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ

شام، ایرانی آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ

  

 دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے ساحل کے قریب ایران کے ایک آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی تاہم ہنگامی طور پر آگ کو بجھا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطانق آئل ٹینکر میں  لبنان کے پانیوں کی سمت سے ڈرون حملہ کیا گیا۔اس حوالے سے ایران کی جانب سے فی الحال کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 ڈرون حملہ

مزید :

صفحہ اول -