پٹوار خانوں کو سرکاری عمارتوں میں منتقل کرکے ایک ہی جگہ یکجا کرنے کا فیصلہ 

پٹوار خانوں کو سرکاری عمارتوں میں منتقل کرکے ایک ہی جگہ یکجا کرنے کا فیصلہ 

  

  لاہور (عامر بٹ سے)پٹوارخانوں میں کرپشن، مافیا، اور پرائیویٹ افراد کے خاتمے کیلئے محکمہ بورڈ آف ریونیو آفس متحرک، بڑا فیصلہ کرلیا گیاپنجاب بھر کے بڑے شہروں کے پٹوارخانوں کو سرکاری عمارتوں میں شفٹ کرتے ہوئے ایک ہی جگہ یکجا کیا جائے گا۔ابتدائی طور پر لاہور اور بہاولپور میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے گاسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے پٹوارخانے سرکاری عمارتوں میں شفٹ کرنے کی ہدایت کر دی رمضان المبارک میں ہی تمام پٹوارخانوں کو سرکاری عمارتوں شفٹ کیا جائے اس بابت ڈپٹی کمشنر لاہور اور انتظامی افسران کو بھی طلب کرلیا گیا پٹوارخانوں کو سرکاری عمارت میں شفٹ کرنے کا مقصد ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ ہے اور پرائیویٹ منشیوں سے چھٹکارا ہے عندیہ دیدیا گیاسرکاری عمارتوں میں عوام الناس کی جائیداوں کا ریکارڈ غیر محفوظ ہوچکا تھا پرائیویٹ عملہ سرکاری ریکارڈ کو تحویل میں لیے بٹھا ہے۔ایک چھت تلے پٹوارخانہ ہونے سے عوام کی مشکلات بھی کم ہونگی، اور پٹوار خانوں کی مانیٹرینگ کا سسٹم بھی فعال ہوگاایک ہی عمارت میں تحصیلدار، نائب تحصیلدار، قانونگو اور پٹواری ہو گا، کمروں میں سی سی ٹی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔

پٹوار خانے 

مزید :

صفحہ آخر -