نیو یارک، پاکستانی نژاد امریکی طالبہ پر تیزاب گردی واقعے کی تحقیقات جاری

نیو یارک، پاکستانی نژاد امریکی طالبہ پر تیزاب گردی واقعے کی تحقیقات جاری

  

نیو یارک،اسلام آباد(آئی این پی)نیو یارک میں پاکستانی نژاد امریکی طالبہ پر تیزاب گردی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، نیویارک میں قونصل جنرل پاکستان متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔ ہفتہ کو اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تیزاب گردی سے متاثرہ نفیہ پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں اور لانگ آئی لینڈ میں اپنے والدین کیساتھ رہائش پذیر ہیں، مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کیلئے 12 ممبروں کی ٹیم تشکیل دی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانہ اور نیو یارک میں قونصل جنرل آفس اس کیس کے حوالے سے سامنے آنے والی معلومات بہم پہنچائے گا اور متاثرہ طالبہ اور ان کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -