پولی کلینک میں کورونا مریضوں کے وینٹی لیٹرز فل، دباؤ کے باعث سرجریز بند
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پولی کلینک اسپتال نے کورونا مریضوں کے دباؤ کے باعث طے شدہ سرجریز بند کردیں۔ترجمان پولی کلینک ہسپتال کے مطابق ہسپتال میں صرف ایمرجنسی سرجریز جاری رہیں گی اور طے شدہ سرجریز غیر معینہ مدت تک ملتوی کی گئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کورونا کی تیسری لہر شدید ہے اور کورونا کے مریضوں کا شدید دباؤ ہے، کورونا کے مریضوں کے لیے آکسیجن سپلائی کو برقرار رکھنے کے لیے طے شدہ سرجریز معطل کی گئی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی ہسپتال میں کورونا کے لیے مختص وینٹی لیٹرز فل ہو چکے ہیں اور کورونا کے 37 میں سے 27 آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض ہیں جبکہ ہسپتال میں آکسیجن کے استعمال میں 3 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
پولی کلینک