زرعی ترقیاتی بینک کے 112نائب صدور کی تنزلی کا فیصلہ کالعدم قرار

زرعی ترقیاتی بینک کے 112نائب صدور کی تنزلی کا فیصلہ کالعدم قرار

  

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے زرعی ترقیاتی بینک کے 112نائب صدور کی تنزلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے زرعی ترقیاتی بینک کے نئے بورڈ کو 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ بورڈ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں افسران سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے اور تین ماہ میں فیصلہ نہ کرنے پر افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن غیر موثر ہو جائے گا،عدالت نے ریمارکس دیے کہ نوٹیفکیشن غیرموثر ہو جانے کی صورت میں عہدوں پر پرانے قانون کے تحت دوبارہ بھرتیاں کرنی ہوں گی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ عدالتی فیصلہ بینک کے نئے بورڈ کے سامنے رکھا جائے  واضح رہے کہ زرعی ترقیاتی بینک کا بورڈ تین سال تک تشکیل نہ دیا جا سکا۔

فیصلہ کالعدم

مزید :

صفحہ آخر -