این اے249 ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن کا ایس او پیز پرعملدرآمد کیلئے خط 

  این اے249 ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن کا ایس او پیز پرعملدرآمد کیلئے خط 

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ڈی آئی جی ساؤتھ کو خط لکھ دیا۔کراچی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخابات 29 اپریل کو ہونگے۔ فیصل واوڈا کی جانب سے چھوڑی گئی نشست پر پولنگ کیلئے سخت اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آئی جی ساؤتھ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں تعینات افسران کو چوکنا رکھا جائے۔ کوئی رکن اسمبلی یہ سینیٹر مداخلت کرے تو حلقے سے باہر نکال دیا جائے۔۔پولنگ سٹیشن پر تعینات افسران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرائیں۔

 ضمنی انتخاب

مزید :

صفحہ آخر -