نصر اکرام نے یونیورسٹی سنٹرل پنجاب میں بطور پرو ریکٹر ذمہ داریاں سنبھال لیں 

نصر اکرام نے یونیورسٹی سنٹرل پنجاب میں بطور پرو ریکٹر ذمہ داریاں سنبھال لیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)ڈاکٹرنصر اکرام نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں پرو ریکٹر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ڈاکٹر نصر اکرام پا ک بحریہ کے ریٹائرڈ دو اسٹار ایڈمرل ہیں اور ان کی خدمات پر انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری)  اور ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں شمولیت سے قبل وہ نیشنل یونیورسٹی برائے سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے پرو۔ریکٹر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔بہترین تعلیمی اور انتظامی صلاحیتوں کے مالک ڈاکٹر نصر اکرام کوپاکستان کی پبلک سیکٹر آرگنائزیشنز میں سینئر عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے کریپٹو (Cryptic)ور آئی ٹی مصنوعات کی جانچ کے لئے پاکستان نیشنل سیکیورٹی اسٹینڈرڈ  وضع کرنے کے لئے بنائی گئی ٹیم کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں۔
ڈاکٹر نصر اکرام

مزید :

صفحہ آخر -