سری لنکا،ایسٹر حملے کے الزام میں مسلمان رکن پارلیمنٹ گرفتار

سری لنکا،ایسٹر حملے کے الزام میں مسلمان رکن پارلیمنٹ گرفتار

  

کولمبو (این این آئی)سری لنکا میں 2019 میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے حملے کے الزام میں مسلمان رکن پارلیمنٹ رشاد بدیع الدین کو بھائی سمیت گرفتار کر لیا گیا ملکی میڈیا کے مطابق مسلمان رہنما اور ان کے بھائی کو کولمبو میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا سری لنکن پولیس نے مسلم رہنما اور رکن پارلیمنٹ رشاد بدیع الدین کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلمان رہنما کو پریوینشن آف ٹیررازم ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ رشاد بدیع الدین کے ایسٹر حملوں سے تعلق کے سائنسی شواہد موجود ہیں خیال رہے سری لنکا میں 2019 میں ایسٹر کے موقع پر چرچ میں ہونے والے بم حملے میں 279 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

سری لنکا حملے

مزید :

صفحہ آخر -