سینیٹر شیری رحمان نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا

سینیٹر شیری رحمان نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ملک میں کورونا کی بلند سطح کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا، سینیٹرشیری رحمان نے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر این سی او سی کے کورونا کے اعداد و شمار شیئر کیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی کوروناکی مثبت شرح بلند ہے، اب وقت ہے کہ تمام اجتماعات سمیت سب چیزیں بندکردی جائیں،شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب پابندی کیلئے 2 ہفتوں کا انتظارنہ کیا جائے، صوبے اپنے طور مزیدکام نہیں کرسکتے۔

 شیری رحمان

مزید :

صفحہ آخر -