اثاثہ جات کیس، کیپٹن (ر)محمد صفدر کی درخواست ضمانت 28اپریل کو سماعت کیلئے مقرر
لاہورنامہ نگار)آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی درخواست ضمانت 28 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پرمشتمل ڈویژن بنچ درخواست ضمانت پرسماعت کرے گا،کیپٹن (ر)محمدصفدر نے نیب لاہور کی جانب سے 10مارچ کو طلبی کے نوٹس کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ نیب لاہور نے آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں 10 مارچ کو انہیں طلب کیا تھا، آمدنی سے زائد اثاثہ جات انکوائری نیب پشاور میں بھی زیر التواء ہے پشاور ہائیکورٹ میں کیس میں عبوری ضمانت دائر کررکھی ہے، ایک ہی معاملہ پر 2 صوبوں میں انکوائری نہیں چل سکتی،درخواست میں عدالت سے نیب لاہور کو گرفتاری سے روکنے کاحکم دینے اور ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی استدعا کی گئی ہے۔
سماعت مقرر