ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی

 ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی

  

 لاہورنامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دے دیا درخواست گزار کاموقف تھاکہ وہ سی ٹی ڈی میں گریڈ نو میں کارپولز بھرتی ہوا پنجاب پبلک سروس کمیشن میں لیکچرارز کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں،درخواست گزار نے بھی درخواست دی، این او سی کیلئے محکمہ پولیس کے متعلقہ افسران کو درخواستیں دیں، شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا،عدالت کے 14فروی 2021ء کے حکم کی تعمیل نہیں کی جارہی،عدالت سے استدعاہے کہ عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

درخواست نمٹا دی

مزید :

صفحہ آخر -