عدالتی حکم عدولی پر اے سی ماڈل ٹاؤن کے وارنٹ گرفتاری جاری 

 عدالتی حکم عدولی پر اے سی ماڈل ٹاؤن کے وارنٹ گرفتاری جاری 

  

لاہورنامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے عدالتی حکم عدولی پر اے سی ماڈل ٹاؤن محمد ابراہیم ارباب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے  عدالت نے کمشنر لاہورکو26 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا  فاضل جج نے عدالت میں عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا عدالتی تحریری حکم میں کہا گیاہے کہ عدالتی حکم کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن عدالت پیش نہیں ہوئے،کمشنر لاہور عدالت میں پیش ہوکر بتائیں کہ عدالتی حکم عدولی پرایسی ماڈل ٹاؤن کے خلاف کیامحکمانہ کارروائی ہونی چاہیے؟عدالت میں شہری راشد مقبول کاموقف ہے کہ اس نے گلبرگ تھری میں 1030 سکوائرفٹ جگہ پر ریسٹورنٹ بنا رکھا ہے،گلبرگ میں قائم ریسٹورنٹ نقشہ کے مطابق نہ ہونے اور زیادہ اراضی پر قابض ہونے کا الزام لگایا گیا ہے،پہلے بھی اے ی ماڈل ٹاؤن ریسٹورنٹ کو مسمار کرنے کے لئے ہراساں کرتارہا جبکہ ایل ڈی اے انتظامیہ نے ریسٹورنٹ کاکچھ حصہ گرایا جس کیخلاف اس نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا،عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو زیر التوا درخواست پر فیصلے کا حکم دیا ڈی جی ایل ڈی اے کے پاس درخواست زیرالتواء ہے اس کے باوجود اے سی ماڈل ٹاؤن نقشے کے معاملہ پر ہراساں کررہاہے، عدالت سے استدعاہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کو ریسٹورنٹ کو مسمار کرنے اور درخواست گزار کوہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیاجائے۔

وارنٹ گرفتاری 

مزید :

صفحہ آخر -