خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر 27 اپریل کو سماعت ہوگی

 خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر 27 اپریل کو سماعت ہوگی

  

 لاہور(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر 27 اپریل کو سماعت ہوگی، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ اس درخواست پر سماعت کرے گا،خواجہ آصف نے ذرائع آمدنی سے زیادہ کے اثاثے بنانے کے الزام میں اپنی رہائی کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھاہے جبکہ نیب نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ درخواست ضمانت مسترد کی جائے گزشتہ سماعت پر فاضل بنچ کی جانب سے نیب کے جواب کی نقول بنچ کے ایک فاضل رکن کو فراہم نہ ہونے کے باعث آئندہ پیشی تک بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی تھی۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ آخر -