عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت 26اپریل تک ملتوی 

عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت 26اپریل تک ملتوی 

  

 لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت 26اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کے خلاف مختلف انکوائریز کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر وکلاء کو مزید دلائل کے لئے طلب کرلیا ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر حیات نے شہباز شریف کے ہتک عزت دعوی پر سماعت کی،میاں شہباز شریف کا موقف ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بولا تھا کہ شہباز شریف نے پانامہ لیکس پرسمجھوتہ کے لئے انہیں دس ارب کی پیشکش کی، عمران خان کے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا، ذہنی اذیت ہوئی، عدالت سے استدعاہے کہ عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کی جائے۔

ہتک عزت دعویٰ

مزید :

صفحہ آخر -