وفاق نے صوبوں کو کورونا ویکسین کی 11لاکھ 70ہزار خوراکیں فراہم کردیں 

وفاق نے صوبوں کو کورونا ویکسین کی 11لاکھ 70ہزار خوراکیں فراہم کردیں 

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاق نے صوبوں کو کورونا ویکسین کی نئی کھیپ فراہم کر دی، صوبوں کو سائینو فارم، کین سائینو،سائینو ویک ویکسین کی11لاکھ 70 ہزارڈوز فراہم کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق صوبوں کیلئے کورونا ویکسین بذریعہ پرواز اور سڑک روانہ کیں جبکہ سندھ، بلوچستان کے لیے ویکسین کھیپ بذریعہ پرواز بھجوائی گئی، صوبوں کیلئے کورونا ویکسین کولڈ چین کنٹینرز پرروانہ کی گئی، صوبوں کو سائینو فارم، کین سائینو، سائینو ویک ویکسین کی11 لاکھ 70 ہزارڈوز فراہم کی گئی،ذرائع کے مطابق وفاق نے ایک لاکھ سے زائد کورونا ویکسین ڈوز محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا، پنجاب کو6 لاکھ 15 ہزار،سندھ کو2 لاکھ 25 ہزار ڈوز، خیبرپختونخواکو ویکسین کی ایک لاکھ 30 ہزار، بلوچستان کو 50 ہزارڈوز فراہم کی گئیں،اسلام آباد کے محکمہ صحت کو65 ہزار، آزادکشمیر کو 60 ہزار ڈوز اور گلگت بلتستان کو ویکسین کی 25 ہزار ڈوز روانہ کی گئیں۔

 کورونا ویکسین

مزید :

صفحہ آخر -