ا سقاط حمل کرنیوالی نرس کی عبوری درخواست ضمانت خارج

ا سقاط حمل کرنیوالی نرس کی عبوری درخواست ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے نجی کالج کی طالبہ مقتولہ مریم کااسقاط حمل کرنے والی نرس الماس فاطمہ کی عبوری درخواست ضمانت خارج کردی  ایڈیشنل سیشن جج مسعود جاوید نے عبوری درخواست ضمانت مستردکی ملزمہ کیخلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے مقدمہ مدعی کی طرف سے مدثر چودھری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ نرس نے مقامی ہسپتال میں مقتولہ کا اسقاط حمل کیا، ملزمہ اور اسامہ سمیت دیگر ملزمان کی لوکیشن میں موجودگی پائی گئی،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نے نرسنگ کا کورس کررکھا ہے اور مقامی ہسپتال میں جاب کرتی ہے، ملزمہ اسامہ کے ساتھ قصور وار ہے، عدالت سے استدعاہے کہ ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

مزید :

علاقائی -