سابق ایس پی سی آ ئی اے سمیت انسپکٹرز کی سالانہ خفیہ کارکردگی رپورٹس مکمل نہ ہوسکی

سابق ایس پی سی آ ئی اے سمیت انسپکٹرز کی سالانہ خفیہ کارکردگی رپورٹس مکمل نہ ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کے افسران و سنٹرل پولیس افس کے کلیریکل عملے کی غفلت یا عدم توجہی سابق ایس پی سی آ ئی اے عمرورک سمیت 149انسپکٹر کی سالانہ خفیہ کارکردگی رپورٹس سالہاسال سے مکمل نہ ہوسکی،آ ئی جی پنجاب انعام غنی نے مذکورہ انسپکٹرز کی رپورٹ مکمل کرکے بھجوانے کا حکم جاری کردیا اے آ ئی جی ڈسپلن پنجاب نے سی سی پی او تمام آرپی اوزاور تمام یونٹس کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا کہ 26اپریل تک سالانہ خفیہ کارکردگی رپورٹس مکمل کرکے بھجوائی جائیں سابق ایس پی سی آئی اے محمد عمرورک، اعجاز مبشر،عامرمشتاق،عبدالطیف شاہد،اظہر محمود اسلم، عرفان عالم،کریم نواز،مس نرگس علی احمد، عمر فاروق، رضا ذاکر، مقصودخان،مختار علی،محمد امین بٹ، سجاد رشید، منور حسین، اعجازاحمد،رضوان نواز، ابرار حسین رضوی،محمد ریاض،جمیل قیصر، غلام عباس، محبت علی،جاوید عالم، منظور احمد،سردار احمد، صابر حسین،قیوم نذر چٹھہ،انجم توقیر،غلام شبیر، شہباز احمد، سید حامدحسین، غضنفرعلی، عاطف نواز،فیاض حسین، محمد اختر سعید،محمد سلیم تبسم،محمد فاضل بسرا، شاہد سلطان، محمد اقبال، ممتاز حسین، ریحان ضیاء،سرفراز حسین،محمد انور، محمد عامر خان،آصف اقبال، عمردراز، احمد علی بخاری،محمد فیاض اور محمد اصغر سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سالانہ خفیہ کارکردگی رپورٹس مکمل ہونے والے انسپکٹرز کے نام آ ئند ہ  ماہ عید الفطر سے قبل ہونے والے پرموشن بورڈ میں شامل کیے جائیں گے پرموشن بورڈ میں ترقی پانے والوں کو ڈی ایس پی کے عہدے پرترقیاں دی جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -