والٹن روڈ پر مقامی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، سامان جل کر راکھ

والٹن روڈ پر مقامی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، سامان جل کر راکھ

  

لاہور (کرائم  رپورٹر)فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ والٹن روڈ پر مقامی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا تاہم آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے مالیت کے سامان جل کر راکھ ہو گیا وزیر اعلیٰ پنجاب  نے آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا تفصیلات کے مطابق والٹن روڈ پر موجود  فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،  آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں  اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا  فیکٹری  ملازم کے مطابق  آگ  فیکٹری  کی اسمبلی ایریا میں لگی  جس وقت آگ لگی ورکرز فیکٹری میں موجود تھے،تمام مزدوروں نے بھاگ کر جان بچائی،2 افراد کو شیشے توڑ کر باہرنکالا گیا   آگ تقریبا 5سے 6 ایکڑ کے رقبے میں لگی ریسکیو حکام کے مطابق  آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی  ساڑھے 3گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں متعدد فائر فائٹرز اور گاڑیوں نے حصہ لیا اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی دوسری   دوسری جانب وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار  نے آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات دیئے کہ انتظامیہ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرے،وزیر اعلیٰ پنجاب  نے آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا اور انتظامیہ سے رپورٹ  بھی طلب کر لی گئی۔

مزید :

علاقائی -