ہتک عزت دعویٰ، گواہ لینا غنی جرح کیلئے دوبارہ طلب

  ہتک عزت دعویٰ، گواہ لینا غنی جرح کیلئے دوبارہ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گلوکارعلی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کر تے ہوئے گواہ لینا غنی کوجرح کے لئے دوبارہ طلب کرلیا  ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے کیس کی سماعت شروع کی توگلوکارہ میشا شفیع کی گواہ لینا غنی عدالت میں پیش ہوئیں عدالت میں لینا غنی کی بہن اور گلوکارعلی ظفر کے ساتھ مختلف اداکاروں کے فوٹو بھی پیش کئے گئے،دوران سماعت گلوکار علی ظفر کے وکیل نے لینا غنی سے پوچھا کہ عورت مارچ کے لئے فنڈز کہاں سے آتے ہیں، لینی غنی نے کہا کہ عوام سے چندہ لیا جاتا ہے باہر سے نہیں،وکیل نے مزیدکہا کہ کیا اس کا کوئی آڈٹ بھی ہوتا ہے یا نہیں، لینا غنی نے کہانہیں اس کا کوئی آڈٹ نہیں ہوتا،وکیل نے عورت مارچ میں استعمال ہونے پلے کارڈز عدالت میں پیش کئے اور گواہ سے استفسار کیا کہ عورت مارچ میں جو پلے کاررڈز اٹھائے جاتے ہیں کیا آپ ان کی اجازت دیتی ہیں؟لینا غنی نے کہاہماری کمیٹی صرف مارچ منعقد کرتی ہے پلے کارڈز لوگ خود لے کر آتے ہیں،گلوکارعلی ظفر کے وکیل نے کہا کہ آپ نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا جس کے بعد آپ کی بہن گلوکارعلی ظفر کے ساتھ مختلف ٹور زکرتی رہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے گواہ لینا غنی کو دوبارہ طلب کر لیا۔

مزید :

علاقائی -