بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنیوالوں کو  چالان ٹکٹ جاری کرنے کے احکامات 

 بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنیوالوں کو  چالان ٹکٹ جاری کرنے کے احکامات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر سی ٹی او لاہور نے بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کو چالان ٹکٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، سی ٹی او لاہور کی تمام ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی کروانے کی ہدایات  دیں انہوں نے مزید پابندیاں سخت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ماسک شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس دفاتر اور کاغذات واپسی سنٹرز میں نہ آنے دیا جائے ان کا کہنا تھا کہ ماسک نہ پہننے والے موٹرسائیکل اور کار سواروں کے چالان ہونگے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس اوپیز پر عمل نا کرنے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج ہونگے۔ سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، موٹرسائیکل پر سنگل سوار ہونے کی صورت میں چالان نہیں کیا جائے گا  سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے شہریوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -