لین دین‘چودھراہٹ کے تنازع پر ملزمان کی فائرنگ‘ایک شخص زخمی 

  لین دین‘چودھراہٹ کے تنازع پر ملزمان کی فائرنگ‘ایک شخص زخمی 

  

  لاہور (کرائم رپورٹر)تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں لین دین اور چودھراہٹ کے تنازعہ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے پراپرٹی کا کاروبار کرنیوالے جاوید اعظم کو زخمی کردیا اور موقع سی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے  بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقہ سینٹرل پارک میں محمد رمضان اور جاوید اعظم نے پراپرٹی کا دفتر بنا رکھا ہے سہ پہر کے وقت موٹر سائیکل سوار حافظ یاسر اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ وہاں آیا اور فائرنگ کرکے جاوید اعظم کو زخمی کردیا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے زخمی جاوید اعظم کو جناح ہسپتال داخل کروا دیا گیا ملزمان کے خلاف مقامی پولیس کو درخواست دے دی گئی۔  زخمی نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے ملزم کے رشتے دار حافظ عابد کے 14 لاکھ روپے دینے ہیں جو کہ وہ دینے کے لئے تیار ہے مگر ملزم یاسر ڈبل رقم لینا چاہتا ہے انکار پر اس نے فائرنگ کی  اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے  ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ ا نہیں گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے

مزید :

علاقائی -